حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان/حزب التوحید العربی کے سربراہ وئام وہاب نے کہا کہ اگر لبنان آنے والے ایرانی بحریہ جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تو بحیرۂ روم میں موجود تمام اسرائیلی بحری جہاز آگ کی زد میں آ جائیں گے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ لبنانی حکومت بنانے کے انچارج وزیر اعظم نجیب میقاتی،امور کی انجام دہی میں سنجیدہ ہیں اور جانتے ہیں کہ ملک کو بحرانوں سے بچانے کے لئے کام کرنا چاہیے اور وہ سعد حریری سے بالکل مختلف ہیں،مزید کہا کہ اگر میقاتی استعفیٰ دیں تو سب کچھ خراب ہو جائے گا۔
حزب التوحید العربی کے رہنما نے کہا کہ لبنان بحران کا شکار ہو گیا ہے اور اس ملک کی تمام سیاسی طاقتیں اس صورتحال کی ذمہ دار ہیں۔ وہ پارٹیاں جو حکومت کا حصہ ہیں اور حکومت بنانے کے عمل میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور بیشتر سیاسی طاقتیں ذاتی مفادات سے وابستہ ہیں اور ملکی اقتصادی مشکل مرحلے کو مدنظر نہیں رکھتیں۔